کمسن لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کے بعد ویڈیو وائرل کرنے والے اوباش اپنے انجام کو پہنچ گئے

سرگودھا (نیوز ڈیسک) سرگودھا میں کم سن لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے اوباش اپنے انجام کو پہنچ گئے، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں 17 سالہ دوشیزہ سے زیادتی کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ میانہ کے موضع گھو گھیاٹ میں محمد حیات کی سترہ سالہ بیٹی عدیلہ بی بی گھر سے سودا سلف لینے محلہ کے دوکاندار کے پاس گئی۔تو علاقہ کا نوجوان عرفان اسے ورغلا کر اپنے گھر لے گیا جہاں پہلے سے

صابر موجود تھا جو عرفان کی دوشیزہ سے زیادتی کی موبائل فون پر ویڈیو بناتا رہا اور دوشیزہ کے شور مچانے پر ملزمان نے لڑکی کو چھوڑ دیا اور ویڈیو وائرل کر دی۔جس پر تھانہ میانی پولیس نیایکشن لیتے ہوئے واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے دوشیزہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور دوشیزہ کی میڈیکل رپورٹ پر مصروف تفتیش ہے۔واضح رہے کہ ایسا ہی ہولناک واقعہ آج پسرور میں پیش آیا ہے۔جہاں4 افراد نے اسلحہ کے زور پر شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان نے خاتون کی ویڈیو بھی بنا لی۔پسرور کے گاؤں ابدالی میں 4 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے اُس کی ویڈیو بھی بنا لی۔ملزمان خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ ملزمان کو پکڑنے کے لیے خاتون کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جس کے لیے اُنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے دو مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں