وفاقی وزیر نے درجن سرکاری گاڑیاں رشتے داروں میں بانٹ دیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صحافی ثنا اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک وفاقی وزیر نے درجن بھر سے زائد سرکاری گاڑیاں اپنے رشتے داروں میں بانٹی ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹویٹ میں ثنا اللہ خان نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر نے وزارت اور اس کے اداروں کی ایک درجن سے زائد گاڑیاں اپنے رشتے داروں میں بانٹی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کام کرنے والے وزیر کی اب وزارت تبدیل ہوچکی ہے۔ پہلی وزارت میں نیا وزیر آیا تو اس نے گاڑیاں واپس مانگیں لیکن سابق وزیر کے رشتے داروں نے گاڑیاں واپس نہیں کیںجس پر نئے وزیر نے تمام گاڑیوں کے فیول کارڈ بلاک کرا دئیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں