رکشہ ڈرائیور کی طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش، آنکھوں پر ٹیپ لگا کالاچشمہ پہنا دیا

کراچی(نیوز ڈیسک) پولیس نے یونیورسٹی طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے رکشہ ڈرائیو کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کراچی میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جب ایک رکشہ ڈرائیور نے یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم وہ رکشہ سے چھلانگ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی،رکشے سے چھلانگ لگانے کے بعد لڑکی زخمی بھی ہو گئی تھی۔بعدازاں کراچی میں بغداد پولیس نے لیاری مہابت خان روڈ اے اغوا کار کو گرفتار کر لیا۔اس حوالے سے ایس ایس پی سٹی سرفراز نے بتایا کہ ملزم نے 50لاکھ تاوان کے لیے یونیورسٹی طالبہ اغوا کرنے کی کوشش کی۔

ملزم سے پستول، کالا ٹیپ لگا چشمہ ، چورہ شدہ رکشہ برآمد ہوا۔سرفراز نواز نے بتایا کہ 13 جون کو طالبہ یونیورسٹی جا رہی تھی کہ رکشہ ڈرائیور نے ابوکتھیان روڈ کے قریب رکشتہ ڈرائیور روکا اور اسلحہ نکال لیا۔جس کے بعد ملزم نے طالبہ کے آنکھوں پر ایک کالا چشمہ پہنا دیا تاکہ وہ باہر نہ دیکھ سکے۔ملزم نے اسلحہ کے زور پر طالبہ سے موبائل فون بھی چھین لیا تھا۔طالبہ نے چلتے رکشے سے چھلانگ لگا دی تھی اور زخمی حالت میں بھاگی نکلی تھی۔ پولیس نے گذشتہ روز اہم کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کیا،ملزم نے رکشہ بھی لیاری کلاکوٹ کے علاقے سے چوری کیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف اس سے قبل 6 مقدمات درج ہیں اور یہ عادی جرائم پیشہ ہے۔واضح رہے کہ گذشہ کچھ عرصہ میں کراچی میں چوری اور اغوا کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں حال ہی میں ایک بچے کو بھی اغوا کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔بتایا گیا کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں اسپتال سے اغواہونے والے نومولود بچہ کو پولیس نے بازیاب کرواکربچے کو خریدنے والی خاتون کو گرفتار کرلیاہے۔ایس ایس پی کیماڑی فداحسین جانوری کے مطابق گرفتار خاتون نے بچے کو 30ہزار روپے میں خریدا تھا، اغوا کرنے والی خاتون کو شناخت کرلیا گیا ہے۔ پولیس کی ٹیم جلد اغوا کرنے والی ملزمہ کو بھی گرفتار کرلے گی بچے کو گزشتہ روز دوپہر کے وقت اسپتال سے اغوا کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں