جمعہ کے روز انتہائی افسوسناک خبر، 44پاکستانی لقمہ اجل بن گئے، ہر آنکھ نم ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 44 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 1052 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 924 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1052 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.29 فیصد رہی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 952,907 ہوگئی ہے جن میں سے 897,834 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 44 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔

اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 152 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 921 ہوگئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار700 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار392، خیبرپختونخوا 4 ہزار 294، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 304 اور آزاد کشمیر میں 576 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار502، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار 484، پنجاب 3 لاکھ 45 ہزار 546، سندھ 3 لاکھ 34 ہزار453، بلوچستان 26 ہزار893، آزاد کشمیر 20 ہزار121 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 908 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں