ملک کے طول و عرض میں جامعات المحصنات اورذیلی جامعات کا جال بچھا ہوا ہے، دردانہ صدیقی

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) جامعات المحصنات پاکستان کے تحت اراکین مشاورت اور ٹرسٹیز کے آن لائن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے خصوصی خطاب میں کہا کہ جامعات میں دینی اور عصری علوم بلا تفریق پڑھائے جاتے ہیں – وطن عزیز میں گذشتہ تین دھائیوں سے جامعات کے تحت متناسب تعلیمی سفر جاری ہے-جامعات المحصنات اقامت دین کے لئے مؤثر ترین ادارہ ہے جہاں صحت مند تعلیمی ماحول میں اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لئے باصلاحیت نظریاتی افکار پروان چڑھائے جا رہے ہیں – انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ اقامت دین کی آماجگاہ ہے جہاں صرف ایک طالبہ نہیں بلکہ پورے معاشرے کی تبدیلی کا ہدف ہے -پاکستان کی آبادی کا ستر فیصد دیہاتوں ہیں رہتا ہے –

ایسے علاقوں میں جامعات المحصنات کی فارغ التحصل طالبات کے ذریعے تعلیمی نیٹ ورک تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ نگران جامعات المحصنات ثوبیہ عبدالسلام نے کہا کہ دنیا بھر میں دینی علوم سے مزین نظام تعلیم ہی ماہر علوم اور اعلی کردار کی شخصیات کے حامل مسلمان تیار کرنے کا باعث بنا – مسلمانوں کی کوششیں ہر دور میں توکل علی اللہ , ایمان , اخلاص اور جانفشانی کے نتیجے میں بارآور ثابت ہوئیں – محنتی , اعلی اخلاق اور باکردار طلباء و طالبات کی تیاری کا سہرا دینی مدارس کے سر ہے- بعد ازاں نائب نگران فرحانہ کوثر نے سال 2021 اور 2022 کا مجوزہ منصوبہ عمل پیش کیا ۔جامعات اور دینی مدارس کے اساتذہ اور لاکھوں طلبہ و طالبات محب وطن پاکستانی اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں