حکومت نے تمام تر دعووں کے باوجود تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس عائد کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ماہانہ پچاس ہزار سے زیادہ تنخواہ لینے والوں پر نیا سیلری ٹیکس ریٹ عائدکر دیا گیا ہے چھ لاکھ سے بارہ لاکھ تک سالانہ تنخواہ پر پانچ فیصد ٹیکس ، بارہ لاکھ سے اٹھارہ لاکھ روپے پر سالانہ تنخواہ پردس فیصد ٹیکس ، عائد کیا گیا ہے اور اس سلیب کی تنخواہ داروں کو تیس ہزار روپے رقم جمع کروانا ہو گی ۔اٹھارہ سے پچیس لاکھ تنخواہوں پر پندرہ فیصد ٹیکس دینا پڑے گا پچیس لاکھ سے 45لاکھ تنخواہ پر ستر ہ فیصد ٹیکس لاگو ہو گا ۔ 35لاکھ روپے سے 50لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ پر 17.5فیصد ٹیکس لاگو ہو گا۔80لاکھ روپے سے 1کروڑ بیس لاکھ روپے کی سالانہ تنخواہ پر پچیس فیصد ٹیکس ہو گا۔ 3سے 5کروڑ سالانہ تنخواہ پر 30فیصد ٹیکس ہو گا ۔ پانچ کروڑ سے ساڑھے سات کروڑ روپے سالانہ سے زیادہ تنخواہ پر 32.5فیصدٹیکس اداکرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق یہ نئے سیلری ٹیکس ریٹ نئے مالی سال کے لئے بھی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں