وزیراعظم سے ایک ملاقات کروانے کے بدلے حکومتی سینیٹر نے امیر شخصیت سے کروڑ روپے بٹور لیے

لاہور(نیوز ڈیسک )نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انتہائی اہم انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک اہم حکومتی سینیٹر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بدلے امیر شخص سے کروڑ روپے لے لیے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ہر شخص سے بات نہیں کرتے۔کئی عرصہ تک عمران خان کے قریب رہنے والے معروف صحافی ہارون الرشید نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ وزیراعظم ہر کسی سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتے،یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ ہر رکن اسمبلی کو بھی لفٹ نہیں کرواتے۔جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی عمران خان کو ضدی، مغرور اور اناپرست قرار دے چکے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کا وقت لینا آسان کام نہیں بلکہ اکثر اراکین اسمبلی اور اتحادیوں کو بھی یہ گلہ ہوتا ہے کہ وزیراعظم انہیں ملاقات کے لیے وقت نہیں دیتے۔اسی حوالے سے معروف صحافی آفتاب اقبال کے پروگرام میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک سینیٹر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بدلے ایک امیر شخصیت سے کروڑ روپے وصول کیے۔آفتاب اقبال نے کہا کہ سوچنے کی بات ہے کہ آخر وہ سینیٹر کون ہے جس نے عمران خان سے ایک ملاقات کروا کے کروڑ روپے وصول کیے،ویسے تو جو کچھ سینیٹ الیکشن میں ہوتا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔پروگرام میں یہ ب بھی انکشاف کیا ہے کہ سندھ میں ایک خاتون شخصیت کی کورونا ویکیسن کی خریداری میں دلچسپی ہے،وہ حکومت کو کہتے ہیں کہ آپ کیوں ویکیسن خرید رہے ہیں،اصل میں تو دیہاڑی خریداری میں ہی لگتی ہے،اور یہی دیکھ کہ سندھ کی ایک شخصیت کی رال ٹپکنے لگ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں