شرمناک ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ، مفتی عبدالقوی کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک )کئی متنازعہ حرکتوں کی وجہ سے آئے دن اسکینڈلز کی زد میں رہنے والے مفتی قوی اب ایک اور اسکینڈل کا شکار ہو گئے ہیں۔دو روز قبل ان کی سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیو سامنے آئی تھی۔شہری نے مفتی عبدالقوی کی سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی نامناسب ویڈیو کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دائر کر دی۔ملتان کے شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مفتی عبدالقوی کی غیر اخلاقی ویڈیو سے جذبات مجروح ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی رائے کے لیے درخواست لیگل ڈپارٹمنٹ کو بھجوا دی گئی ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی ویڈیو

پر ردعمل دیتے ہوئے مفتی قوی نے اپنے دفاع کیلئے لاہور کے مدرسے میں طالب علم کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والے مفتی عزیز کی بھی حمایت کی۔مفتی قوی کے مطابق س طرح مفتی عزیز الرحمٰن کے ساتھ ایک لڑکے کی ویڈیو بنا کر انہیں بدنام کیا گیا، اسی طرح ان کی جعلی ویڈیو بنا کر وائرل کی جارہی ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جو جھوٹی باتیں پھیلا کر ویڈیوز وائرل ہونے سے یوٹیوب کے ذریعے پیسے کماتے ہیں۔ جو وائرل ویڈیو مجھ سے منسوب کی جارہی ہے اس میں نظر آنے والی جسامت میری نہیں، کسی نے میری تصویر لگا کر کسی اور کا جسم جوڑا اور میرے نام سے منسوب کردی تاکہ شہرت اور پیسہ کمایا جاسکے۔واضح رہے کہ مفتی قوی کی بے لباسی کی حالت میں کی جانے والی ویڈیو کال کی انتہائی غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔لیک ہونے والی ویڈیو میں مفتی قوی کو ویڈیو کال پر کسی خاتون سے برہنہ حالت میں قابل اعتراض باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مفتی قوی نے اس ویڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے اسے جعلی قرار دے دیا اور کہا کہ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں