کسی کے جسم پر میرا چہرہ لگایا گیا،مفتی قوی کا لیک ویڈیو پر ردعمل

لاہور (نیوز ڈیسک) گذشتہ روز مفتی عبدالقوی کی غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔مفتی عبدالقوی نے بھی ویڈیو لیک ہونے پر اپنا ردِعمل دیاہے،لیک ہونے والی ویڈیو میں مفتی قوی کو ویڈیو کال پر کسی خاتون سے برہنہ حالت میں قابل اعتراض باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مفتی قوی نے اس ویڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے اسے جعلی قرار دے دیا اور کہا کہ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میرے پاس کیمرے والا موبائل ہی نہیں تھا،ان کے خاندان نے اینڈرائڈ موبائل چھین لیا ہے ۔گذشتہ چھ ماہ سے واٹس ایپ کا استعمال بھی نہیں کیا۔جس ویڈیو سے مجھے منسوب کیا گیا

وہ بلکل جعلی ہے۔مفتی قوی نے کہا کہ میں اسلام آباد میں ہوں،کسی ہوٹل میں نہیں رہا جہاں بھی جاؤں دوستوں کے پاس ٹھہرتا ہوں،پانچ منٹ پہلے ویڈیو دیکھی تو اپنے وجود پر بھی ہنسی آ رہی تھی کیونکہ میرا وجود تو الحمد اللہ خوبصورت ہے،میں تو سمارٹ ہوں ویڈیو میں موجود شخص کا پیٹ موٹا ہے۔اس ویڈیو سے میرا قطعی طور پر کوئی تعلق نہیں۔پہلے مفتی عزیز الرحمان کی ویڈیو وائرل ہوئی ،توپوں کا رخ میری طرف موڑنے کے لیے ویڈیو ایڈیٹ کرکے اپلوڈ کی گئی۔سب لوگ مجھے جانتے ہیں،میرا ایسا ذوق اور مزاج نہیں ہے۔اس طرح کے معاملات سے میرا کوئی تعلق نہیں۔مفتی قوی نے مولانا فضل الرحمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ طور پر ان کی جماعت کا مذکورہ ویڈیو کے پیچھے ہاتھ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویڈیو کا فرانزک ہونا چاہئیے تاکہ پتہ لگے کہ کسی کے جسم کے اوپر میرا چہرہ لگایا گیا ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی وجہ سے مخلتف تنازعات کی زد میں رہنے کے بعد مفتی عبدالقوی کو اہلخانہ نے گھر میں بند کر دیا تھا۔ مفتی قوی کے ذاتی معالج حافظ عبدالکبیر نے کہا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ مفتی قوی کو عوامی اجتماعات سے دور رکھیں ، کیوں کہ مفتی قوی کی سوچ ان کے کنٹرول سے نکل چکی ہے ، اسی لیے مفتی قوی کو گھر میں آئسولیٹ کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں