فواد چوہدری کی پرویز شوکت اور ان کے ساتھیوں پر حملے کی شدید مذمت ، آئی جی سے رپورٹ طلب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر پرویز شوکت کی قیادت میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے ایک وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے ملاقات کی اور ان سے صحا فیوں اورمیڈیا ورکرز کو در پیش مسائل پر بات چیت کی ،وفد میں آر آئی یو جے کے صدر یاسر شہزاد شیخ ،جنرل سیکرٹری عاطف شیرازی ،نائب صدر عبید ابرار ،سینئرجوائنٹ سیکر ٹری ثاقب سلیم اور ممبر ایگزیکٹو باڈی معین خان شامل تھے ،پرویز شوکت نے حکومت کی طرف سے نئے قانون پراپنے تحفظات کا اظہار کیااور کہاکہ نیوز پیپز اپلائز کنڈیشن آف سروس ایکٹ کو تبدیل نہ کیا جا ئے

اور تمام صحا فیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ کارڈ جاری کئے جا ئے تاکہ ان کو صحت کی سہولتیں میسر ہو ،پرویز شوکت اور یونین دیگر عہدیداروں نے پولی کلینک کے سامنے ان کے ہونے والے حملے کے حوالے سے آگاہ کیا ،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور افسوس کا اظہار کرتے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ، وفاقی وزیر نے کہاکہ نئے قانون میں صحا فیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے بہت سی مراعات رکھی گئی ہیں آئی ٹی این ای کو زیادہ فاور فل بنایا جا ئے اور اس کا سربراہ ہائی کورٹ کا جج ہو گیا اور اس کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں ہو سکے گی ،ابھی آئی ٹی این ای کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جا تا ہیے اور سپریم کورٹ بھیج دیا جا تا ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ تمام اسٹیک ہولڈ کو اعتماد لیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہاکہ صحا فیوں کے جان ومال تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور پروٹیکشن بل میں  صحا فیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،انہوں نے کہاکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا ئے گا،انہوں نے وفد کو یقین دہایا کہ پاکستان ہاؤسنگ سکیم اور کامیاب جوان پروگرام میں صحافیوں کے لئے خصوصی پیکیج متعارف کروائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں