آج فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں تو خان صاحب نہیں جیتیں گے

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے حکومتی جماعت کو بُری خبر سنا دی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کاروں سے سوال کیا گیا کہ اگر آج ملک میں فری اینڈ فئیر الیکشن ہوا تو کون جیتے گا جس پر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ اگر آج ملک میں فری اینڈ فئیر الیکشن ہوتا ہے تو اُس میں خان صاحب نہیں جیتیں گے بلکہ مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا کہ جو ایجنسیز ہیں، اُن پر اعتبار ہے ، انہوں نے بتایا ہوا ہے کہ اگر اس طرح کے حالات میں فری اینڈ فئیر الیکشن ہوئے تو مسلم لیگ ن ہی کلین سویپ کرے گی۔

تجریہ کار محسن بیگ نے کہا کہ اگر فری اینڈ فئیر الیکشن ہو گیا تو مسلم لیگ ن ہی جیتے گی، مجھے ن لیگ ہی آگے لگتی ہے۔پروگرام میں موجود تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ سارے اسٹیک ہولڈرز مل کر انتخابی اصلاحات کر لیں بصورت دیگر پھر سے روتے رہیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل عوام کو ریلیف دینے اور عوام کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کرنے کے وعدے کیے تھے لیکن پاکستان تحریک انصاف کی تین سالہ حکومت میں عوام ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی چلی گئی جس کے بعد عوام کو موجودہ حکومتی جماعت سے اعتبار اُٹھ گیا۔عالمی وبا کورونا میں جہاں ایک طرف ملکی معیشت کو دھچکا لگا وہیں دوسری جانب معیشت کو اپنے پاؤںپر کھڑا کرنے کے لیے کئی اشیا مہنگی بھی کی گئیں جس کا براہ راست بوجھ عوام پر پڑا ، یہی وجہ ہے کہ عوام موجودہ حکومت سے کافی حد تک مایوس ہو چکی ہے ، اسی لیے تجزیہ کاروں کا بھی یہی ماننا ہے کہ اگر آج ملک میں فری ایند فئیر الیکشن ہوا تو کوئی بھی دوبارہ پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں