حکومت نے تمام ویزے آن لائن کردیئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے تمام ویزے آن لائن کر دئیے، ملک میں اب پاسپورٹ کا حصول صرف ایک دن میں ممکن، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایگزٹ ویزا بھی آن لائن کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام ویزے آن لائن ہوگئے جبکہ 2ہزار180 روپے اضافی فیس کے ساتھ ایک دن میں بھی پاسپورٹ مل سکتا ہے۔شیخ رشید نے گفتگو میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس کون نہیں جاتا؟سب ہی جاتےہیں، اوورسیزپاکستانیوں نے مدد کی ورنہ روز کشکول لیکر پڑوسی ممالک جانا پڑتا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ماضی میں بجلی کےمہنگے معاہدےکیےگئے،

پاکستان میں بجلی سستی ہوجائےتوبہت سےمسائل حل ہوجائیں گے ، احساس پروگرام سے غریبوں کی بہت مدد ہورہی ہے۔ویزوں کے اجرا کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام ویزے آن لائن ہوگئے، جس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتاہے ، پہلی بارملک میں ایگزٹ ویزا بھی آن لائن کردیا ہے اور 2 ہزار180روپےاضافی فیس کےساتھ ایک دن میں بھی پاسپورٹ مل سکتا ہے۔شناختی کارڈ کے حصول سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پہلی بارشناختی کارڈ مفت بنےگا ، ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا دفاتر کھولیں گے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہمیں بہترالیکشن کے معاملات کی طرف جاناچاہئے، پاکستان میں وہ وقت آگیا ہے کہ ہمیں تلخیوں کوختم کرناہے، ساری پارٹیوں کومل بیٹھ کرالیکشن اصلاحات پربات کرنی چاہئے، تمام جماعتوں کوملکربارڈرکی صورتحال پربات کرنی چاہئے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ماضی میں مہنگی بجلی کے معاہدے کیے گئے تھے، جتنے مسائل پیدا ہوئے وہ مہنگی بجلی کے باعث پیدا ہوئے، سب ہی لوگ آئی ایم ایف کے پاس مجبوری کےتحت ہی جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے نو بلین ڈالرز بھیجے ہیں، پاکستان میں بجلی سستی ہوجائے تو بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ چار سال کی حکومت کے بعد لوگ الیکشن میں اتر جاتے ہیں، پاکستان میں وہ وقت آگیا ہے کہ ہمیں تلخیوں کو ختم کرنا ہے، تمام جماعتوں کو مل کر الیکشن اصلاحات کے لیے بیٹھنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں