جمعیت علماء اسلام کا مفتی عزیز الرحمن سے لاتعلقی کا اظہار،سزا دلوانے کیلئے کیا اعلان کردیا، بڑی خبر

لاہور(نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام نے مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کرنے والے ملزم مفتی عزیز الرحمن سے متعلق کہا ہے کہ جے یو آئی اس شخص کے کسی قول و فعل کی ذمہ دار نہیں۔ایسے افراد کو واقعہ سزا ملنی چاہئیے۔جمعیت علما اسلام لاہور کے ترجمان حافظ غضنفر عزیز نے جے یو آئی کا موقف دیتے ہوئے کہا کہ مجرم کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئیے۔یہ جرم انتہائی قابل مذمت ہے،ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔جمعیت علماء اسلام کا اس شخص کے کسی قول و فعل سے کوئی تعلق نہیں۔مجرم کو سزا دلوانے کے لیے اداروں سے مکمل تعاون کریں گے۔

انہوں نے یہ واضح کیا کہ جے یو آئی کو کسی بھی فرد کی طرف سے مفتی عزیز الرحمن سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی گئی تھی۔اسی ضمن میں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کسی ایک فرد کے انفرادی فعل کو مسجد اور مدرسے سے نہ جوڑا جائے۔جس طرح کسی کالج اور یونیورسٹی میں ہونے والے ایسے کسی واقعہ کی ذمہ داری اس ادارے پر نہیں ڈالی جا سکتی۔اسی طرح مساجد اور مدارس کے خلاف بھی پراپیگنڈا بند ہونا چاہئیے جبکہ اس واقعہ کی فرانزک تحقیقات کروائی جائیں۔دوسری جانب مدرسے میں طالب علم کے ساتھ غیر اخلاقی عمل کرنے والے مفتی عزیز الرحمن کو سزا دلوانے کیلئے سوشل میڈیا صارفین متحرک ہوگئے۔لاہور کے مدرسے میں طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مفتی عزیز الرحمان کیخلاف عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ معاملے سامنے آنے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، ایسے میں عوام نے پولیس اور حکومت پر دباو ڈالنے کیلئے سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی گئی ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لے کر مجرم کو عبرت ناک سزا دلوائی جائے ۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ زیادتی کے مجرم کو سرعام سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔ دوسری جانب علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مفتی عزیز الرحمن کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں