صبح سویرے انتہائی افسوسناک خبر، 27پاکستانی لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید 27 اموات اور 991 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 940 اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 218 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 491 ہے اور 8 لاکھ 89 ہزار 787 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 615 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار314، خیبرپختونخوا 4 ہزار 257، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 300 اور آزاد کشمیر میں 571 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار 313، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار 819، پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 799، سندھ 3 لاکھ 31 ہزار 94، بلوچستان 26 ہزار 529، آزاد کشمیر 19 ہزار 893 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 771 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 86 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ 38 لاکھ 66 ہزار 903 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 31 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ 18 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 16 ہزار 920 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 43 لاکھ 93 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 98 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ 85 ہزار 167 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 78 لاکھ 2 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فرانس میں 57 لاکھ 52 ہزار 872 افراد متاثر اور ایک لاکھ 10 ہزار 702 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 53 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 49 ہزار 71 ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں