سعودی عرب واپس جانے سے قاصر پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کا پاکستان پر عائد سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب واپس جانے سے قاصر محنت کش پاکستانیوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش پر بھی عائد سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب آنے والے غیرملکی مسافروں کیلئے گائیڈ لائن جاری کردی گئی ہے جس کا اطلاق 16 جون سے ہوگا۔۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا کی جانب سے مسافروں کیلئے نئی گائیڈ لائنز کا نوٹی فکیشن

جاری کیا گیا جس کے مطابق سعودی عرب آنے والے غیرملکی مسافرحفاظتی ٹیکوں کے ڈیٹا کی رجسٹریشن مکمل کرائیں گے، ایئرلائنز مسافروں کی ویکسی نیشن سے متعلق ڈیٹا کی ویب سائٹ پر اندراج لازمی یقینی بنائیں۔سعودی ایوی ایشن کے مطابق ایئرلائنز مسافروں کے ڈیٹا اندراج کا مختلف طریقوں سے تصدیق یقینی بنائیں، موبائل فون پرتصدیقی پیغام، رجسٹریشن نمبر سرٹیفکیٹ سے ڈیٹا اندراج کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ رجسٹریشن ویب سائٹ پر پاسپورٹ نمبر درج کرکے بھی ڈیٹا اندراج کا معلوم کیا جاسکتا ہے، ہدایات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں