فواد چوہدری وزیراعلیٰ بننے کے خواہشمند، عثمان بزدار کیخلاف کیا سازشیں کرنے لگی؟بڑی خبر

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر شدید ردِعمل دیا گیا ہے۔ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ فواد چوہدری کو لوٹائے اعظم کہا جائے تو غلط نہ ہوگا ، جناب نے ملک کی کوئی پارٹی نہیں چھوڑی جس کی ترجمانی نہ کی ہو،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کی پریس کانفرس کے جواب میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو ملک اور عوام کی حالت کی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، آپ کی نااہل حکومت نے حقیقت میں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، محب وطن پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے قیادت کی قربانیاں دیں،

آصف زرداری اور بلاول کے خلاف بات کرکے نوکری پکی نہیں ہونی، سلیکٹڈ حکومت کی منافقانہ ، غیر منصفانہ پالیسیاں عوام جانتے ہیں، عوام جان چکے کہ آپ کی نااہل حکومت جھوٹ اور یوٹرن کے سہارے کھڑی ہے۔علاوہ ازیں وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے الزام عائد کیا کہ فواد چوہدری پنجاب کے وزیراعلیٰ کے خلاف سازشیں کرتے ہیں کیوں کہ وہ خود وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں،فواد چوہدری سندھ کی نگرانی کے خواب دیکھنا بند کردیں ، وفاقی حکومت براہ راست ایم پی ایزکے ذریعے کرپشن کررہی ہے، جو فنڈز اپنے سندھ کےایم پی ایزکو دیئے ان کا حساب دیں، کیوں کہ اس کرپشن کا حساب وفاقی حکومت کو دینا ہوگا۔اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ لوگ مطالبہ کرتے ہیں سندھ میں گورنر راج لگادیں لیکن آئین میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ، آرٹیکل 140اے کا نفاذ ہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے سندھ کو اس کا حق مل سکتا ہے ، کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ کسی ایک فردکو ربڑ اسٹمپ کے طور پر وزیراعلیٰ سندھ بنا دیتے ہیں اور زرداری فیملی اسے اپنی مرضی سے چلاتی ہے ، کراچی کو پیسہ مل نہیں رہا ہے لیکن سندھ کے مسائل حل ہونہیں رہے تو یہ پیسہ جا کہاں رہا ہے؟کراچی میں پولیس کی اتنی اہلیت بھی نہیں کہ وہ امن وامان کی بنیادی ذمے داری نبھاسکے، کراچی جیسا شہر آج تک اپنی پولیس نہیں بناسکا ، لاڑکانہ ، گھوٹکی ، بدین اور دیگر اضلاع کا حال دیکھ لیں، صوبے میں صحت کا نظام برباد ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں