بجٹ کے بعد وزیراعظم چھٹیوں پر چلے گئے، عمران خان چھٹیاں گزارنے کہاں پہنچ گئے، جانئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نتھیا گلی پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان چھٹیاں گزارنے نتھیا گلی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ دو دن گزاریں گے۔بتایا گیا ہے کہ عمران خان دو دن کی چھٹیاں گزارنے سیاحتی مقام نتھیا گلی پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد سے ایبٹ آباد ہیلی کاپٹر پر پہنچے۔ایبٹ آباد سے وزیراعظم براستہ سڑک نتھیا گلی پہنچے۔وزیراعظم عمران خان کل نتھیا گلی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان بھی تنھیا گلی میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان فیملی کے ہمراہ عید الاضحی منانے بھی نتھیا گلی گئے تھے،

عمران خان تین روز تک نتھیا گلی میں قیام کیا موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے بجائے بذریعہ مری روڈ نتھیاگلی پہنچے۔وزیراعظم نے نتھیاگلی کے دورہ کے دوران پروٹوکول بھی انتہائی کم رکھا، عمران خان تین روز تک نتھیا گلی میں قیام کریں گے اور فیملی کے ہمراہ عید الاضحٰی منائئی جبکہ نمازِعید کے ساتھ قربانی بھی کی۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے عید قرباں سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرلاپرواہی برتی گئی تووائرس کے زیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا، احتیاط سیہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔اینکر ثمر عباس نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں مری اور گلیات سمیت دیگر سیاحتی مقامات کورونا کے باعث گزشتہ ساڑھے چار ماہ سے سیاحوں کیلئے مکمل طور پر بند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی پر سیاحتی مقامات جانے کی پابندی ہے لیکن ملک کے وزیراعظم تمام پابندیوں کو توڑتے ہوئے نتھیا گلی پہنچ گئے۔ کیا یہ ایک پاکستان ہے یا دو؟ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں