بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، خدیجہ زرین

اسلام آباد (پی کے نیوز) سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی چیئرپرسن وویمن ونگ خدیجہ زرین نے وزیر اعظم عمران خان نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دینے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی کیلئے انتھک جدوجہد کی، حکومت پاکستان کا یہ اقدام قابل ستائش ہے، خدیجہ زرین کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی آج بھی بھارتی مظالم کے سامنے چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں، ان کا نعرہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے آج پوری کشمیری قوم کا نعرہ بن چکا ہے،

خدیجہ زرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرکے نہ صرف اقوام متحدہ بلکہ بین القوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی، کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرکے کشمیریوں کا محاصرہ شروع کیا گیا جو ایک سال گزرنے کے باوجود جاری ہے، خدیجہ زرین نے کہا کہ کشمیر میں محاصرے کے دوران انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کی جارہی ہیں، نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ تمام کشمیری قیادت جیلوں میں ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں محاصرہ ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں