لاہور میں مقیم غیر مسلم نے حیران کن واقعے کے بعد اسلام قبول کر لیا

لاہور( نیوز ڈیسک ) فیروز پور روڈ کے رہائشی 40 سالہ غیر مسلم کے اسلام قبول کرنے کا حیران کن واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ کا رہائشی طاہر بھٹی جس کا اسلامی نام محمد طاہر ہے،گذشتہ 22 سال سے سینئر ایڈوکیٹ کورٹ محمد رمضان چوہدری کے آفس کا ملازم ہے۔محمد طاہر کی اہلیہ کا حادثاتی طور پر انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد ان کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا جس سے متاثر ہو کر اس نے اسلام قبول کر لیا۔نومسلم کے مطابق بیوی کی وفات کے بعد وہ کافی افسردہ رہتا تھا۔اس کے تین بچے بھی ہیں،اسلام قبول کرنے سے چند روز قبل رات کو سوتے وقت اس

کی اچانک آنکھ کھل گئی اس کے کمرے میں روشنی پھیلی ہوئی تھی، وہ حیران تھا کہ یہ روشنی کہاں سے آئی۔اس کا بیٹا بھی اس کے ساتھ ہی سویا ہوا تھا ،وہ بھی اٹھ گیا اور روشنی کے بارے میں پوچھنے لگا۔یہ روشنی چند لمحے رہی اس میں کوئی چیز نظر نہیں آ رہی تھی بس ایک آواز محسوس ہوئی جو کہہ رہی تھی کہ ’ میں ہوں ۔۔ میں ہوں ۔۔ میں ہوں۔۔۔محمد طاہر کے مطابق اس واقعے کے بعد انہوں نے مسلمان ہونے کا ارادہ کیا اور پھر اسلام قبول کر لیا،ان کی بیوی بھی چاہتی تھی کہ ہم مسلمان ہو جائیں لیکن زندگی نے وفا نہ کی اور دنیا سے رخصت ہو گئی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بچے ،والدہ اور بڑے بھائی ان کے فیصلے سے خوش ہیں۔وہ اپنی والدہ اور بھائی سے الگ رہتے ہیں۔سینئر ایڈوکیٹ کورٹ محمد رمضان چوہدری کے مطابق نوجوان گذشتہ 22 سال سے ان کے پاس ملازم ہے، ہم نے کبھی اسے مذہب سے متعلق بات نہیں کی اور نہ ہی اس سے کوئی ایسا رویہ رکھا جس سے اسے یہ احساس پیدا ہو کہ وہ غیر مسلم ہے۔جب اس نے بتایا کہ وہ اسلام قبول کرنا چاہتا ہے تو ہم نے اسے متعدد بار اپنے فیصلے پر غور کرنے کو کہا۔ایک ماہ بعد بھی وہ اپنے فیصلے پر ڈٹا رہا تو پھر اسے کلمہ پڑھوایا گیا۔اب اس کے مسلمان ہونے کا سرٹیفیکیٹ اور نیا شناختی کارڈ بنوایا جائے گا۔بہت جلد انہیں عمرے پر بھی بھجوایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں