کنواروں کیلئے بڑی خبر، سونے کی قیمت میں شاندار کمی ہوگئی

کراچی (نیوز ڈیسک )ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 558 روپے کمی کے بعد 95 ہزار250 روپے ہو گئی ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری سرگرمیوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز 48,147.98 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی گھنٹوں کے دوران مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 370 پوائنٹس کی کمی کے بعد 47,777.62 کی سطح پر بند ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں