پارٹی قیادت کو گالیاں، پی ٹی آئی رہنما کی آڈیو کال لیک ہو گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) آزاکشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں لاہور کی پی ٹی آئی قیادت نے اعلیٰ قیادت پر پیسے لے کر ٹکٹیں فروخت کرنے کا الزام عائد کر دیا۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبرز اور پی ٹی آئی شمالی کے صدر غلام محی الدین دیوان کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ سامنے آ گئی۔پی ٹی آئی شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کا نام لیے بغیر انہیں گالیوں سے نوازتے رہے۔غلام محی الدین نے مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے امیدوار محمد ریاض کے ساتھ گفتگو کی۔جس میں انہوں نے ٹکٹوں کی تقسیم پر قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا

اور کہا کہ پیر سے لے کر فقیر تک سب نے پیسے کھائے، پیسے لے کر ٹکٹیں دی گئیں۔جن کو ٹکٹ دئیے گئے سارے ہی نوسرباز ہیں۔اگر یہ انسان کے بچے ہوتے تو یہ درست طریقے سے سیٹیں دیتے۔مجھے نہیں پتہ کس نے کتنے ٹکٹ لیے لیکن پیسوں کے بغیر کسی کو ٹکٹ نہیں دئیے گئے۔ہمارے پاس اچھے بھلے امیدوار ہونے کے باجوود انہیں ٹکٹ دی گئیں جن سے پسے لیے گئے۔غلام محی الدین بار بار لیڈر شپ کو گالیاں نکالتے رہے۔واضح رہے این سی او سی نے آزادکشمیر اسمبلی کے انتخابات دو ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ انتخابات ملتوی کرنے کیلئے این سی او سی نے چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کو مکتوب بھیج دیا۔این سی او سی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ستمبر 2021 تک آزادکشمیر کی ایک ملین آبادی کو ویکسینیشن کی جاسکتی ہے، انتخابات میں بڑے سیاسی اجتماعات کورونا وبا کو پھیلانے کا باعث بنیں گے۔ این سی او سی کے مطابق آزادکشمیر میں پہلے بھی کورونا وائرس پھیلاو کا ریٹ زیادہ رہا ہے، جولائی کے مہینے میں انتخابات کا انعقاد کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاو کا باعث بن سکتا ہے ۔این سی او سی کی جانب سے مشورہ دیا گیا کہ آزادکشمیر میں دو ماہ کیلئے انتخابات کو ملتوی کیا جائے تاکہ آزادکشمیر کی اہل آبادی کو ویکسینیشن کی جا سکے۔ دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ این سی او سی نے کشمیر حکومت کو کس حیثیت میں خط لکھا ،این سی او سی کہتا ہے کہ دوماہ کیلئے الیکشن ملتوی کئے جائیں ،یہ ضمنی الیکشن نہیں کیسے ملتوی ہوسکتے ہیں آپ خط لکھنے کون ہوتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو کوئی اختیار بھی نہیں ہے یہ اختیار صرف کشمیر حکومت کا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں