گھوٹکی ٹرین حادثہ کے بعد ایک اور افسوسناک خبر، 58افراد لقمہ اجل بن گئے،کہرام مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس سے 58 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 323 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 33 ہزار 630 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 490 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 42 ہزار 498، سندھ میں 3 لاکھ 23 ہزار 828، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 558، بلوچستان میں 25 ہزار 819، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 642، اسلام آباد میں 81 ہزار 766 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 519 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 35 لاکھ 72 ہزار 884 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 285 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 64 ہزار 931 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 205 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 323 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 314، سندھ میں 5 ہزار 136، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 158، اسلام آباد میں 765، بلوچستان میں 289، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 554 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں