گھوٹکی ٹرین حادثہ، جان کی بازی ہارنے والے مسافروں کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان کردیا گیا

گھوٹکی (نیوز ڈیسک)محکمہ ریلوے نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ وفاقی انسپکٹر آف ریلویز تیمور احمد کو گھوٹکی ٹرین حادثے کا تحقیقاتی آفیسر مقرر کر دیا گیا۔حادثے میں جاں بحق مسافروں کے لیے 15 لاکھ، زخمیوں کو 1 سے 3 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔سابق صدر آصف زرداری نے مطالبہ بھی کیا کہ وفاقی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ جائے وقوعہ

پر ریسکیو آپریشن کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں ۔ یاد رہے کہ رات گئے گھوٹکی اسٹیشن پر کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹریک پرموجود ملت ایکسپریس سے ٹکرا گئی تھی۔ملت ایکسپریس کی بوگیاں الٹ کر دوسرے ٹریک پر جا گریں۔مخالف سمت سے آنے والی سرسید ایکسپریس بوگیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 35 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 50 افراد زخمی ہوئے، تاہم ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرین حادثہ رات 3 بج کر 45 منٹ کے قریب ہوا، ملت ایکسپریس حادثے کے فوری بعد سرسید ایکسپریس ٹریک پر گری بوگیوں سے جاٹکرائی، ملت ایکسپریس کے ڈرائیور کو کمیونیکیشن سسٹم دستیاب ہے، سرسید ایکسپریس نے ولہار سٹیشن کو 3 بج کر 25 منٹ پر کراس کیا، ملت ایکسپریس نے ڈہرکی کو 3 بج کر 30 منٹ پر چھوڑا، ماچھی گوٹھ سے ڈہرکی تک ٹریک بوسیدہ اور مرمت کرنے والا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیااور ٹرین حادثے پر جامع تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں