بحریہ ٹائون کراچی میں مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا، متعدد کاروں اور موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی

کراچی ( نیوز ڈیسک) بحریہ ٹاوَن کراچی میں مشتعل افراد نے حملہ کردیا ، جلاوَ گھیراوَ کے نتیجے میں بحریہ ٹاؤن کے اطراف حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاون کے لیے ناجائز طریقے سے زمینیوں پر قبضے کے خلاف اندرون سندھ کے شہریوں نے احتجاج کیا ، مظاہرین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ زمینوں سے جبری بے دخلی کے معاملے پر پاکستان پپپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی جانب

سے بحریہ ٹاون کو معاونت اور سرپرستی حاصل ہے۔بتایا گیا ہے کہ رینجرز اور پولیس کی بھاری تعداد نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف دھرنے کیلئے جانے والے قافلوں کو سعید آباد کے قریب ٹول پلازہ پہ روک لیا، جس کے نتیجے میں شدید جھڑپیں ہوئیں اور سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ، بعد ازاں مظاہرین نے بحریہ ٹاؤن میں قائم پراپرٹیز، متعدد کاروں اور موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی ، سڑک پر بھی ٹائر نذرآتش کردیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں