وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ٹک ٹاک پر انٹری

لاہور (نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے میک اپ آرٹسٹ کی وزیر اعلیٰ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی۔ چند روز قبل وزیر اعلیٰ نے میک اپ آرٹسٹ سے بال کٹوائے اور انٹرویو کے لیے میک اپ کروایا۔جس پر حجام نے اپنی وزیراعلیٰ کے ساتھ تصویر کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹک پر چڑھا دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گلبرگ کے مشہور حجام کو ایوان وزیر اعلیٰ بلوایا، حجام نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی حجامت بنانے کے ساتھ ٹک ٹاک کے لئے اپنی تصویر بھی بنوائی۔حجام نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ اپنی تصویر

کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا، جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے حجامت کے کیا دام دئیے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا۔سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بال کتنے میں بنوائے بھیا،کسی نے لکھا کہ حجام کی تو قسمت جاگ گئی۔جبکہ ایک صارف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اچھا وزیراعلیٰ پنجاب کی بھی حجامت ہوتی ہے۔اس طرح ملے جلے تبصروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خاصی وائرل ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کی میٹنگ کی تھی جس میں کئی افرادکو جھاڑ بھی پلا دی تھی اور وزرا سے کہا تھا کہ میری مرضی میں جس کو میٹنگ میں بلاؤں اور جس کو نہ چاہے نہ بلاؤں،آپ سب لوگوں نے پرفارمنس دکھانی ہے اور جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا۔جبکہ گزشتہ روز عثمان بزدار نے پورے پنجاب میں سڑکوں کی بحالی کا پراجیکٹ بھی منظور کر لیا ہے جس کے بعد پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز ہو جائے گی۔ان سبھی کارروائیوں سے ظاہر تو یہی ہوتا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اب ایکٹو ہو گئے ہیں اور پنجاب کی قسمت بھی جاگ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں