فیصل موورز کی تمام بسوں کے موٹروے پر سفر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی

لاہور (نیوز ڈیسک)فیصل موورز کے موٹروے پر سفر کرنے پرپابندی عائد کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل موورز کی تمام بسوں کو موٹروے پر سفر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ فیصل موورز کا دس روز کے دوران دوسرا ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق فیصل موورز کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 مسافر زخمی ہو چکے ہیں۔موٹروے پولیس ذرائع نے مزید کہا کہ فیصل موورز کے ڈرائیورز لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہیں۔

فیصل موورز کو پہلے بھی کئی بار آگاہ کیا گیا لیکن کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔نیشنل ہائی وے پر واقعات پر وہاں بھی پابندی عائد کی جائے گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیصل موورز کو سہولیات کے فقدان پر مسافروں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔2017 میں فیصل موورز نے لاہور تا اسلام روٹ کے لیے پریمئیر سروس لانچ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ نئی سروس میں آرام دہ صوفہ سیٹ، ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، ویڈیو آن ڈیمانڈ سسٹم، مسافروں کی تواضع اور موبائل فون چارج کرنے کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں