میرا ملالہ سے موازنہ مت کیا جائے،ملالہ مجھ سمیت لاکھوں کیلئے متاثر کن شخصیت ہیں،ولید خان

لاہور (نیوز ڈیسک) سانحہ آرمی پبلک سکول میں 8 گولیاں لگنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے طالب علم ولید خان کا کہنا ہے کہ ان کا موازنہ ملالہ سے نہ کیا جائے۔ولید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کچھ دنوں سے میری اور ملالہ کی موازنہ کرتی کچھ پوسٹس اور تصاویر زیر گردش ہیں، میری آپ سب سے درخواست ہے کہ یہ موازنہ بند کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آپ کسی کو نیچا دکھا کر دوسرے کا دل نہیں جیت سکتے۔ملالہ مجھ سمیت لاکھوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں۔ولید خان نے کہا کہ ملالہ فیملی ان کی فیملی کی طرح ہے،

اور ان کی زندگی کے مشکل وقت میں ملالہ کی فیملی نے جو ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔ہمیں ہر اس شخص پر فخر کرنا چاہئیے جو ہماری پاک سر زمیین کا نام مستقل مزاجی سے روشن کرتا ہے۔ولید خان نے اس بات کی وضاحت بھی دی کہ وہ اس وقت برمنگھم میں ہی مقیم ہیں جہاں وہ اپنا علاج کروا رہے ہیں اور تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔۔ب ملالہ یوسف زئی کے والد ضیا الدین یوسف زئی نے کہا ہے کہ شادی سے متعلق ان کی بیٹی کے بیان کو انٹرویو کے سیاق و سباق سے ہٹ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ ضیا الدین یوسف زئی نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے ٹوئٹر پر کیے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا ان کی بیٹی کے بیان کو غلط پیش کر رہا ہے۔خیال رہے کہ نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن نے ووگ میگزین کو حال ہی میں انٹرویو دیا تھا، وہ میگزین کے آئندہ ماہ کے شمارے کی سرورق کی زینت بنیں گی۔ ملالہ یوسف زئی نے انٹرویو میں ان کہی باتوں پر کھل کر گفتگو کی تھی اور انہوں نے شادی سے متعلق بھی کہا تھا کہ اگر کسی شخص کو دوسرے شخص کا ساتھ چاہیے تو اس کے لازمی نہیں ہے کہ شادی کے کاغذات پر دستخط کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں