فواد چوہدری کامفتی منیب الرحمن سے متعلق ایسا بیان کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ وہ مفتی منیب کی عزت کرتے ہیں وہ ہمارے بزرگ ہیں ان کیلئے میرا بہت احترام ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے یا مفتی منیب کے کہنے پر چاند نے اپنا مدار نہیں بدل لینا اس نے اسی پر چلنا ہے جو اس کا نظام ہے اگر آپ آنکھیں بند کرلیں گے کہ میں نہیں مانتا پھرتوآپ روندے جائیں گے لیکن اگر آپ آنکھیں کھلی رکھیں گے اور متبادل حکمت عملی بنائیں گے تب ہی آپ کا بچائو ممکن ہوگا۔ڈائیووپاکستان اور سکائی ول کمپنی میں معاہدے کے موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں کی جانے والی منصوبہ بندی 10

سال سے زیادہ نہیں ہوتی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا واپس نہ آنا عدالت اور حکومت کی سبکی ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز اتنی اہم نہیں ہیں کہ ان کے بارے میں کابینہ میں بات ہو۔ اپوزیشن غیر سنجیدہ لوگوں کا ٹولہ ہے۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال سے متعلق کہا کہ وزراء اعلیٰ نیند سے نہیں جاگیں گے تو ملک کو بڑا نقصان ہوگا۔چند روز قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ درست فیصلہ ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی انکوائری بھی حکومت کا درست فیصلہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی لندن روانگی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیانیے اور احتساب کے عمل کو دھچکہ دیا۔وفاقی وزیر نے یہ بھی تحریر کیا کہ جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کا کردار ہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں