ن لیگ کے اہم ترین رہنما ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے رہنما نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار امتیاز طاہر نے جمعے کے روز وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونِ خصوصی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی ، جس میں انہوں نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ، سردار امتیاز نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے منشور اور وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب

سردارتنویرالیاس نے کہا کہ راجہ امتیاز طاہر نے آج پی ٹی آئی میں ساتھیوں سمیت شمولیت اختیارکی، وہ آزاد کشمیر کی سیاست میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں ، پی ٹی آئی کے اقدامات اور عوامی سیاست کی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری اور راجہ فاروق حیدر مایوس ہیں، یہ مایوسی اُن کے چہروں پر عیاں ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 5 سالہ دورِ حکومت میں تاریخی غلطیاں کیں ، جن کا خمیازہ ہمیں معلوم نہیں کب تک بھگتنا پڑے گا ، جس کی وجہ سے اس وقت بھی آزاد کشمیر کی ن لیگی حکومت صاف شفاف انتخابات نہیں چاہتی کیوں کہ وہ اپنے دور کو توسیع دینے کی خواہش مند ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیراسمبلی کے انتخابات کے لیے امیدواورں کے ناموں کی منظوری دے دی جس کے بعد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر اسمبلی کے الیکشن کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے ، ایل اے 1 سے اظہر صادق ، ایل اے 2 سے ظفر انور، اور ایل اے 3 سے بیرسٹر سلطان محمود پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے ، جب کہ ایل اے 4 سے چوہدری ارشد ، ایل اے6 سے علی شان سونی ، ایل اے7 سے چوہدری انوار الحق ، ایل اے 8 سے ظفراقبال ملک ، ایل اے11 چوہدری محمد اخلاق اور ایل اے12 سے شوکت فرید کو ٹکٹ جاری کیا گیا ، اس کے علاوہ ایل اے 14 سے میجرریٹائرڈ لطیف خلیق اور ایل اے15 سے سردار تنویر الیاس ، ایل اے 18 سےسردار قیوم نیازی، ایل اے 19سے سردارارزش سدوزئی ، ایل اے 22 سے سردار صغیر چغتائی، ایل اے24 سے فہیم

اختر ربانی اور ایل اے25 سےسردار گل خندان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 26 سے میاں شفیق ، ایل اے27 سے سردار تبارک علی ، ایل اے 28 سے چوہدری شہزاد ، ایل اے 29 سے خواجہ فاروق احمد ، ایل اے سے 30 محمد راشد اور ایل اے 31 سے راجہ منصور خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے ، ایل اے 33 سے دیوان علی خان چغتائی ، ایل اے 34 سے ریاض احمد ، ایل اے35 سے مقبول احمد ، ایل اے 36 سے حافظ حامد رضا ، ایل اے 37 سے محمد اکمل سرگالہ ، ایل اے 38 سے اکبر چوہدری پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔فہرست کے مطابق ایل اے 39 سے نازیہ نیاز ، ایل اے سے 40 سلیم بٹ ، ایل اے41 سے غلام محی الدین دیوان ، ایل اے سے 42 عاصم شریف ، ایل اے سے 43 جاوید بٹ جب کہ ایل اے 45 سے عبدالماجد خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے تاہم ایل اے 5 ، ایل اے9 ، ایل اے 10 ، ایل اے 13 ، ایل اے 16 ، ایل اے 17 ، ایل اے 20 ، ایل اے 21 ، ایل اے 23 ، ایل اے 32 اور ایل اے 44 سے ابھی ٹکٹ جاری نہیں کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں