سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، تنخواہوں میں اضافے کی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق آئندہ بجٹ میں تنخواہ دارطبقے پرکوئی نیا ٹیکس نہ لگانےکی تجویز دی گئی ہے جب کہ تنخواہوں میں اضافے کے لیے47 ارب اضافی رکھے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق تنخواہوں اورپینشن کے لیے 95 ارب روپے اضافی مختص کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور پینشن میں اضافے کے لیے 47.7 ارب مختص کیے جانے کا امکان ہے جب کہ پینشن کے لیے بجٹ 527 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

دستاویز کے مطابق اگلے سال قرضو‍ ں پر سود کی مد میں 3105 ارب خرچ ہوں گے اور سبسڈیز پر 501 ارب، گرانٹس پر 994 ارب خرچ ہوں گے۔دوسری جانب ڈیفنس سروسز کے لیے 1330 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔دوسری جانب آئندہ مالی سال 22-2021ء کے بجٹ کے خدو خال سامنے آ گئے ہیں جس میں عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وفاقی بجٹ میں 24 فیصد گروتھ کے ساتھ خالص ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5 ہزار 829 ارب مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق براہ راست ٹیکس انکم ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2 ہزار 182 ارب مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں متعدد شعبوں کیلئے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دے دی، ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے20 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی، تنخواہ دارطبقے کے میڈیکل الاؤنس، کارپوریٹ ایگری کلچرل کے منافع، سوشل سکیورٹی اداروں کیلئے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی بجٹ 11جون کو پیش کیا جائے اور بجٹ کاکل حجم تقریباً 8400 ارب روپے ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں