سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے زبردست الائونس دینے کی منظوری دیدی

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کو 25 فیصد الاؤنس دینے کی منظوری دے دی۔الاؤنس سے 7 لاکھ 21 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے 2017ء کی بنیادی تنخواہ پر 25 فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی۔الاؤنس پہلے سے اضافہ تنخواہ لینے والے سرکاری ملازمین کو نہیں ملے گا۔اسپیشل الاؤنس یکم جون سے گریڈ ایک سے 19 کے افسران و ملازمین کو ملے گا،ملازمین کو 25 فیصد الاؤنس دینے سے تنخواہوں میں معمولی اضافہ ہوا۔گریڈ ایک سے 5 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 2265 روپے اضافہ ہو گا۔جب کہ گریڈ 6 سے 10 کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ میں

2265 سے 3040 روپے کا اضافہ ہو گا۔گریڈ 11 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہ میں 4728 روپے تنخواہ بڑھے گی۔گریڈ 17 کے آفیسر کی تنخواہ میں 3037 روپے اضافہ ہو گا۔گریڈ 18 کے افسر کی تنخواہ میں 3835 اور گریڈ 19 کی 5921روپے کی منظوری دی گئی۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اسپیشل الاؤنس بڑھانے کی منظوری دی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء راجا بشارت، میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت، سید حسین جہانیاں گردیزی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، فنانس سیکرٹری ودیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنخواہ کے علاوہ دیگر الاؤنسز سے محروم سرکاری ملازمین کیلئے اسپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ کو تجویز پیش کی گئی کہ سرکاری ملازمین کو 10 سے 15 فیصد خصوصی الاؤنس دیا جائے۔ جس کو وزیراعلیٰ نے مسترد کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو25 فیصد اسپیشل الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے۔ گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کے 7 لاکھ 21 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین اسپیشل الاؤنس ملے گا۔ اسپیشل الاؤنس سرکاری ملازمین کی جون کی تنخواہوں میں شامل کیا جائے گا، اگلے ماہ جون سے ماہانہ پچیس فیصد الاؤنس دیا جائے گا۔ اس میں پہلے سے اسپیشل ایگزیکٹو الاؤنس لینے والے سرکاری ملازمین شامل نہیں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری ملازمین حکومت کے دست وبازو ہیں، ان کا خیال رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں