شعیب اختر کی 6 گیندیں میں کھیلوں گا، زلفی بخاری نے چیلنج قبول کر لیا

لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے دنیائے کرکٹ کے سب سے تیز ترین باؤلر شعیب اختر کا پورا اوور کھیلنے کا چیلنج قبول کر لیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے انہوں نے مایہ ناز باؤلر شعیب اختر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کی 6 گیندیں کھیلنے کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت وائرل ہوئی تھی جس میں اداکار فہد مصطفیٰ کرکٹ کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔فہد مصطفیٰ اس ویڈیو میں کسی ماہر کرکٹر کی طرح بلے بازی کرتے نظر آ رہے ہیں۔یہ ویڈیو دیکھ کر شعیب اختر نے فہد مصطفیٰ کو

چیلنج دیا تھا کہ وہ ان کی گیندوں کا سامنا کرکے دکھائیں، تاہم فہد مصطفیٰ نے یہ چینلج قبول نہیں کیا تھا۔شعیب اختر نے اداکار فہد مصطفیٰ کو ٹویٹر پر چیلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ میری 6 گیندیں کھیل لیں گے تو انعام میں انہیں موٹر سائیکل دی جائے گی۔اب وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور پی ٹی آئی کے اہم رہنما زلفی بخاری نے شعیب اختر کا یہ چیلنج قبول کر لیا ہے۔یہ چیلنج زلفی بخاری نے قبول کیا اور اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں آپ کا چیلنج قبول کروں گا۔زلفی کی ٹویٹ پڑھ کر شعیب اختر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوئے اور انھیں جواب دیا کہ یہاں ایک اور چیلنجر آگئے، خیریت ہے؟شعیب اختر کے اس جواب پر زلفی بخاری نے ردعمل دیا اور کہا کہ جی ہاں! یہاں سب خیریت ہے دوست، میں اپنی بات پر سنجیدہ ہوں، میں آپ کی جتنی گیندیں مس کروں گا اتنی موٹر سائیکلیں عطیہ کروں گا۔شعیب اختر نے ٹویٹر پر اس چیلنج کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ تو سنجیدہ ہوتا جا رہا ہے، اگر بات ایسی ہے تو میں آپ کو ہر گیند پر موٹرسائیکل دوں گا لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کو ہر گیند اپنے بیٹ سے ٹچ کرنا ہوگی، پھر کیا کہتے ہیں؟ یہ چیلنج کب کرنا ہے؟سوشل میڈیا پر ان دونوں احباب کی چٹ چیٹ پر صارفین بھی خوب تبصرہ کرتے دکھائے دے رہے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی ملی جلی رائے سامنے آ رہی ہے۔یاد رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں نام آنے سے زلفی بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھااور نجی مصروفیات کا بہانہ بنا کر دبئی چلے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں