پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک دن ، 92افراد جان کی بازی ہار گئے، تشویشناک صورتحال

لاہور(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں۔ کورونا وائرس سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 92 افراد جاں بحق ہوگئے اور2 ہزار28 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 22 ہوگئی۔ جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار 695 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 989، سندھ میں 3 لاکھ 20 ہزار 488، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 450، بلوچستان میں 25 ہزار 370،

گلگت بلتستان میں 5 ہزار 608، اسلام آباد میں 81 ہزار 446 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 344 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 53 ہزار99 ہے اور 8 لاکھ 52 ہزار574 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار132 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار73، خیبرپختونخوا 4 ہزار113، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 285 اور آزاد کشمیر میں 549 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 24 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 37 لاکھ 6 ہزار 563 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 50 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں