کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

کراچی(نیوز ڈیسک)کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کی ہدایت دے دی۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں کورونا کی صورتحال پر غور کیا گیا اور صوبے میں ویکسینیشن کے اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کی جائیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے وزارت خزانہ کو ہدایت دی ہے کہ ویکسین نہ

لگوانے والے ملازمین کی تنخواہیں جولائی سے بند کی جائیں۔یہاں واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں۔کورونا وائرس سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 92 افراد جاں بحق ہوگئے اور2 ہزار28 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 22 ہوگئی۔ جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار 695 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 989، سندھ میں 3 لاکھ 20 ہزار 488، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 450، بلوچستان میں 25 ہزار 370، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 608، اسلام آباد میں 81 ہزار 446 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 344 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 53 ہزار99 ہے اور 8 لاکھ 52 ہزار574 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار132 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار73، خیبرپختونخوا 4 ہزار113، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 285 اور آزاد کشمیر میں 549 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں