غیر معیاری آکسیجن سلینڈرز سے بلیک فنگس پھیلنے کا خدشہ

پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور میں غیر معیاری آکسیجن سلینڈرز سے بلیک فنگس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں غیر معیاری آکسیجن سلینڈر سے بلیک فنگس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ای این ٹی سربراہ ڈاکٹر عارف رضا نے اسپتال انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔خط میں بتایا گیا کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران 12 مریضوں کی سائنس سرجری کی گئی۔2 مریض کورونا سے صحت یاب ہونے کے دوران بلیک فنگس کا شکار ہوئے۔اسپتال انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا کہ صفائی نہ ہونے سے بلیک فنگس آکسیجن سلینڈر کی تہہ میں موجود ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ سلینڈرز میں آکسیجن بھرنے کے دوران اختیاط برتی جائے۔علاوہ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں۔کورونا وائرس سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 92 افراد جاں بحق ہوگئے اور2 ہزار28 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 22 ہوگئی۔ جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار 695 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 989، سندھ میں 3 لاکھ 20 ہزار 488، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 450، بلوچستان میں 25 ہزار 370، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 608، اسلام آباد میں 81 ہزار 446 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 344 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 53 ہزار99 ہے اور 8 لاکھ 52 ہزار574 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار132 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار73، خیبرپختونخوا 4 ہزار113، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 285 اور آزاد کشمیر میں 549 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں