حویلی کہوٹہ میں ماں بیٹی کے قاتلوں کو فوری کیفر کردار تک پہنچایا جائے، خدیجہ زرین

اسلام آباد (پی کے نیوز) سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی چیئرپرسن محترمہ خدیجہ زرین نے کہا ہے کہ حویلی کہوٹہ میں ماں بیٹھی کے قتل کے واقعے نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ماں بیٹی کی پھندے سے لٹکی لاشیں یہ سوال کرتی ہیں کہ ان کا جرم کیا تھا ، کیا عورت کو کمزور سمجھ کر برداری اور قبائل کے نام پر ان سے بدلہ لیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ قتل کی ایسی واردات نہ آزاد کشمیر میں پہلی کبھی سنی اور نہ ہی دیکھی، انہوں نے سوال کیا کہ ہم برادری ازم میں اتنے اندھے ہوچکے ہیں کہ ہمیں ماں بہن بیٹی کی عزت و تکریم بھی یاد نہیں رہی، خدیجہ زرین کا کہنا تھا کہ حویلی کہوٹہ کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے اس واقعے نے معاشرے کے ہر طبقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ماں بیٹی کو قتل کرکے ان کی لاشیں لٹکا کر حوانیت کی تمام حدیں پار کی گئی ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ماں بیٹٰی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، جنہوں نے برادری کے نام پر یہ حوانیت کی ان کو موت کی سزا دی جائے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری کروائے، اس کیس کی تہہ تک جایا جائے، ایسا فیل کرنے والے اکیلے نہیں ہوسکتے ، ان کو ضرور دوسروں کی اشیرباد حاصل ہوگی، اس واردات میں جو بھی ملوث ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں