ن لیگ نے پنجاب حکومت گرانے سے انکار کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ پنجاب حکومت ہمیں سوٹ کرتی ہے۔ہم چاہتے ہیں یہ پانچ سال چلے۔شاہد خاقان عباسی نے بھی یہی کہا تھا کہ یہ حکومت ہمیں سوٹ کرتی ہے ہم اسے نہیں گرائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کرے معیشت اچھی ہو، یہ پاکستان کے لیے اچھا ہے۔میں دعا گو ہوں۔قمر زمان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم بنی تو حکومت کی ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں۔اپوزیشن کے تتر بتر ہونے سے حکومت کو یقینا فائدہ ہوا ہے۔پوچھتا ہوں پی ڈی ایم کو اس حالت میں لانے کا ذمہ دار کون ہے؟پی پی رہنما نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے

کہ کون سی جماعت ہے جو حکومت کو بغلیں بجانے دے رہی ہے۔بہت سے لوگ پنجاب حکومت کو چھوڑ چکے ہیں اور ان کے سامنے کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے علاوہ بھی ایک گروپ سامنے آ چکا ہے۔قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سابق صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت تمام وعدوں میں ناکام ہو چکی ہے لیکن آج بھی وعدوں پر وعدے کر رہی ہے،جوکہتا تھا این آر او نہیں دوں گا آج خود این آر دے رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پارٹی کے ضلع قصور کے صدر سید طارق رضاء شاہ کاظمی کے رسم قل میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چودھری منظور،اسلم گل،عثمان ملک،رائے شاہ جہاں بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر سے لوگ باتیں کر رہے ہیں، حکومت کا ایجنڈہ فاشزم ہے ، ان کا کام صرف مخالفین کو گالیاں دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں نے پی ڈی ایم کو اپنی خواہشات کے لیے استعمال کیا،(ن)لیگ ساتھ دیتی تو آج نہ صرف پنجاب بلکہ مرکزی حکومت ختم ہو چکی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ترین گروپ کے علاوہ بھی لوگ ہیں جو عمران حکومت سے تنگ ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں