حلقہ وسطی باغ سے سردار تنویر الیاس کو ٹکٹ ملنے پر تمام قبائل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

باغ (وقائع نگار ) حلقہ وسطی باغ سے سردار تنویر الیاس کو ٹکٹ ملنے پر تمام قبائل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، تمام قبائل نے ایکا کر لیا، سردار تنویر الیاس کی جیت کیلئے دن رات انتخابی مہم چلانے کا اعلان کہتے ہیں کہ سردار تنویر الیاس کو ٹکٹ ملنا ہماری خوش قسمتی ہے،تنویر الیاس کو حلقے میں خوش آمدید کہتےہیں اور انکی قیادت میں سیٹ جیت کر عمران خان کو تحفے میں دیں گے، حلقہ وسطی باغ کے امیدواران میں تنویر الیاس واحد امیدوار تھے جن کی صورت میں پارٹی سیٹ جیت سکتی تھی،عمران خان کے شکر گزار ہیں جنہوں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ میرٹ پر کیا، ان خیالات کا اظہار حلقہ وسطی باغ

سے پی ٹی آئی رہنماء سردار جہانگیر جاوید ایڈووکیٹ، سردار وحید ارشاد ،حاجی سردار محمود، حاجی افتخار مغل ،راجہ قمر، حاجی افتخار مغل ،زاہد سدوزئی ،مرزا نواز، ظفر کیانی، سردار دانش، راجہ ولید، راجہ محسن، چوہدری وسیم، شیخ طیب، شیخ خطیب، سید ارسلان شاہ، شجاع کیانی، صغیر کیانی، راجہ حمزہ، راجہ دانش، راجہ یاسر و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تنویر الیاس کی حلقہ وسطی باغ میں انٹری کے بعد پی ٹی آزاد کشمیر بالخصوص حلقہ وسطی باغ میں ناقابل شکست قوت بن چکی ہے، تنویر الیاس نے پارٹی کی مضبوطی کے لیے دن رات کام کیا، تنویر الیاس کے پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، کارکنان کا کہنا تھا کہ سردار تنویر الیاس حلقہ وسطی باغ کے عوام کے لیے امید کی کرن ہیں، پی ٹی آئی نے تنویر الیاس کو میرٹ پر ٹکٹ دے کر وسطی باغ کے کارکنان کے دل جیت لیے ہیں، تنویر الیاس کے ٹکٹ کی صورت میں پارٹی وسطی باغ کی سیٹ جیت چکی ہے اب صرف رسمی کارروائی باقی ہے، کارکنان کا کہنا تھا کہ حلقہ وسطی باغ کے عوام کا رحجان تنویر الیاس اور پی ٹی آئی کی طرف بڑھ رہا ہے، تنویر الیاس کی قیادت میں وسطی باغ کی سیٹ جیت کر عمران خان کو تحفے میں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں