ایل اے8 کوٹلی : بدکردارشخص ملک ظفر اقبال پی ٹی آئی کی طرف سے ٹکٹ دیے جانے کی مذمت کرتے ہیں، سکندر خان،عشرت شاہ

لندن (پی کے نیوز)برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کے حقوق کی علمبردار تنظیم گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان اور سلاو کی سابقہ میئر اور اوورسیز کشمیری ایڈوائزری کونسل ویمن یو کے ونگ کی چیئرپرسن سیدہ عشرت شاہ نے نے پریس ریلیز میں اپنے دیے گئے مشترکہ بیان میں ایل اے آٹھ کوٹلی میں ایک بدکردار اور قاتل شخص ملک ظفر اقبال کو آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی طرف سے ٹکٹ دیے جانے پر مذمت کی ہے اور شدید دکھ اور تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ اس کے خلاف قتل اور دوسرے مقدمات بھی درج ہیں جو زیر سماعت ہیں۔ چیئرمین راجہ سکندر خان اور سلاو کی سابقہ مئیر نے

محترم وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے فیصلہ سازوں کی توجہ اس طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ مجرمانہ بیک گراؤنڈ رکھنے والے 302 کے ملزم کو کیسے منتخب کیا جا سکتا ہے۔ ملک ظفر اقبال جس نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا الیکشن لڑنا ہے جب کہ آپ کی پارٹی کا موقف انصاف فراہم کرنا عوام کی فلاح و بہبود اور ریاست مدینہ بنانا ہے۔کوٹلی کی عوام کو شدید خدشات لاحق ہیں اور ان کی یہ درخواست ہے کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کریں اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور کسی ایسے امیدوار کو نامزد کیا جائے جس کی شہرت اچھی ایماندار ہو ۔چئیرمین راجہ سکندر خان پاک کشمیر سپریم کونسل اس بات کے لیے پر عزم ہے کہ قتل اور مظالم کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی جو دنیا میں کسی بھی جگہ کسی بھی انسانوں کے خلاف کیا گیا ہو اور اس وقت تک اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے جب تک ذمہ داران کو گرفتار نہیں کر لیا جاتا ان کو قانون کے شکنجے میں لا کر سزا نہیں دی جاتی۔ بات کو سمیٹتے ہوئے راجہ سکندر خان اور سید عشرت شاہ نے دونوں نے چیف جسٹس ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان اصف علی نقوی جس کو 2003 میں ملک ظفر اقبال نے قتل کر دیا تھا اور وہ ابھی تک انصاف سے محروم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں