مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں و کشمیر ضلع کوٹلی کی تنظیم سازی مکمل، نو منتخب ذمہداران نے اپنے عہدوں کو حلف اٹھا لیا

کوٹلی (نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں و کشمیر ضلع کوٹلی کی تنظیم سازی مکمل، نو منتخب ذمہداران نے اپنے عہدوں کو حلف اٹھا لیا، امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں و کشمیر مولانا محمد صدیق صدیقی بالاکوٹی نے نو منتخب ذمہ داران سے حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں و کشمیر ضلع کوٹلی کی تنظیم سازی مکمل کرتے ہوئے جماعت کے ضلعی عہدیداران سے امیر جماعت نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں و کشمیر مولانا محمد صدیق صدیقی بالاکوٹی، سینئر نائب امیر مولانا سید عتیق الرحمن شاہ محمدی،

ناظم اعلی دانیال شھاب مدنی ، نائب امیر و امیر میرپور ڈویژن محمد ادریس مغل ایڈووکیٹ، نائب امیر پروفیسر عبدالرؤف بٹ ،امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع مظفرآباد مولانا زاہد الاسلام اثری سمیت مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع کوٹلی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع کوٹلی کے نو منتخب ذمہ داران میں سرپرست اعلی ماسٹر ر محمد آزاد، پروفیسر ر عبدالحلیم بٹ سرپرست، پروفیسر ر عبدالرؤف بٹ امیر ضلع ، پروفیسر ظہور بٹ سینئر نائب امیر ضلع ، نائب امراء میں ماسٹر عبدالقیوم (چڑھوئی)،محمد شوکت (فتح پور تھکیالہ)،قاری محمد خالد راجہ (سہنسہ)، ملک عبدالرحمن(دھنواں)، قاری محمد یاسر عرفات ناظم ضلع ، نائب ناظمین میں ماسٹر محمد ظہیر، رحمت اللہ ، چوہدری آفتاب حسین ناظم مالیات، حافظ محمد نجیب نائب ناظم مالیات، ظفر اقبال جنجوعہ ناظم شعبہ بناء المساجد، حافظ محمد زبیر ناظم تبلیغ، محمد اکرم نائب ناظم تبلیغ، چوہدری آفتاب حسین ناظم شعبہ خدمت خلق ، ملک محمد عتیق نائب ناظم شعبہ خدمت خلق، مولانا تنویر الاسلام عباسی ناظم شعبہ تعلقات عامہ، عبدالمالک و ندیم الرحمن جنجوعہ نائب ناظم شعبہ تعلقات عامہ، حافظ محمد داؤد راز ناظم نشرواشاعت، نائب ناظم شعبہ نشرواشاعت ماسٹر محمد بشیر شاہین، صفدر علی ٹیپو ، حافظ محمد محفوظ سلفی، حافظ محمد شمیل اور حافظ راجہ عقیل احمد ناظم شعبہ سوشل میڈیا کی جماعت ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں