سردار اظہر نذر کو مسلم کانفرنس کا ٹکٹ ملنا خوش آئند ہے، غزالی خان سکندر

اسلام آباد(پی کے نیوز)راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی رہنماء غزالی خان سکندر نے کہا ہے کہ سردار اظہر نذر کو مسلم کانفرنس کا ٹکٹ ملنا خوش آئند ہے۔ سردار اظہر نذر سیاسی وفاداری کی علامت ہیں، حلقہ چار خاص کر پوٹھی مکوالاں کی خواتین، نوجوانوں اور بزرگوں نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور سپورٹ کا اعلان کیا ہے،سردار اظہر نذر کی پارٹی اور لوگوں کیلئے بیشمار خدمات ہیں۔غزالی خان سکندر نے کہا کہ مسلم کانفرنس یا سردار عتیق خان کی سیاسی یا ریاستی پالیسی ایک طرف لیکن سردار اظہر نذر کی عوامی و سماجی خدمات ہمارے لیے اہم ہیں۔ سردار اظہر نذر نے پہلے بھی

لوگوں کے ترقیاتی کام کرائے اور اب بھی وہ رکن اسمبلی بن کر عوام کی خدمت کریں گے اس لیے راولاکوٹ کے لوگ انہیں ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔غزالی کان سکندر نے کہا کہ سردار اظہر نذر کا نظریہ عوامی خدمت رہا ہے اسی لیے وہ سیاسی چھلانگیں نہین لگاتے بلکہ عوامی خدمت سے آگے آتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوٹھی مکوالاں کی تمام عوام کی مکمل حمایت سردار اظہر نذر کو حاصل ہو گی۔ غزالی خان سکندر نے مسلم کانفرنس کا راولاکوٹ کے شہری حلقے سے ٹکٹ ملنے پر سردار اظہر نذر کو اپنی طرف سے اپنے علاقے کی خواتین اور نواجوں کی طرف سے مبرکابد پیش کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں