مسافروں سے بھری بس دریا میں جاگری، متعدد افراد لاپتہ

چترال(نیوز ڈیسک) مستوج میں مسافروں سے بھری گاڑی دریائے یارخون میں جا گری۔مقامی رضاکاروں اورپولیس کی جانب سے مسافروں کو تلاش کرنے کاریسکیو آپریشن جاری ہے۔حادثے میں دو افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ آٹھ لاپتا افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق چترال میں مستوج کے مقام پر مسافر بس کو حادثہ پیش آ یا جس کے نتیجے میں بس دریائے یارخون میں جا گری۔حادثے کے نتیجے میں آٹھ افراد دریا میں ڈوب گئے جبکہ دو خوش قسمت لوگوں کو زندہ بچا لیا گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہیں مقامی انتظامیہ اور پولیس موقعہ پر پہنچ گئے اور علاقائی لوگوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

تاہم اس حادثے سے متعلق انتظامیہ نے ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی کہ یہ حادثہ کیسے پیشے آیا تاہم خیال یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تیز رفتاری کے نتیجے میں یاپھر ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث یہ حادثہ پیش آ سکتا ہے مگر پولیس یا ریسکیو کی جانب سے ابھی تک حادثے کی وجوہ سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے کی وجہ سے لاپتا افراد کو تلاش کرنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم ریسکیو آپریشن میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہیں کی گئی امید ہے کہ بہت جلد دیگر لاپتا افراد کا کھوج بھی لگا لیا جائے گا۔یاد رہے کہ چترال کے علاقے میں اس قسم کا پیش آنے والا یہ پہلا افسوسناک واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی کئی بار سیاحتی قافلوں کے ساتھ اس قسم کے بدقسمت واقعات پیش آچکے ہیں۔ایسے واقعات کی بنیادی وجہ ڈرائیور حضرات کو نیند کی کمی یا پھر جلد منزل مقصود پر پہنچنے کی خاطر تیز رفتاری ہی ہوتی ہے۔تاہم مذکورہ بالا واقعہ کی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آئی ا ور نہ ہی آئینی شاہدین کی طرف سے ایسا کوئی بیان سامنے آ سکا کہ یہ حادثہ کیسے پیش آیا۔کئی گھنٹوں سے بس پر سوار افراد کو ریسکیو کرنے کا آپریشن جاری ہے جس میں ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں