حماس نے جدید ڈرونز اور میزائلوں کی نمائش کر دی، اسرائیل کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

غزہ (نیوز ڈیسک) اسرائیل کی اشتعال انگیزی جاری ہے، رام اللہ میں مظاہرین پر فائرنگ کردی۔ ایک نوجوان شہید ہو گیا اور صہیونی فورسز 1ہزار 700 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرچکی ہے جبکہ غزہ میں حماس نے شاندار پریڈ کی، جدید ڈرونز اور میزائلوں کی بھی نمائش کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی بربریت تو رک گئی مگر مقبوضہ علاقوں میں صہیونی مظالم نہ تھم سکے، رام اللہ کے مغربی علاقے میں نئی یہودی بستیوں کے خلاف احتجاج کرتے مظاہرین پر فائرنگ کردی، ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا جبکہ بیس زخمی ہیں، بیت اللحم میں فلسطینی خاندان کو انکا اپنا گھر منہدم کرنے پر مجبور کیا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق سفاک اسرائیلی فوجی گزشتہ دو ہفتوں میں ایک ہزار سات سو سے زائد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر چکی ہے جبکہ تین سو بار نسل پرست یہودی شہریوں اور صہیونی فورسز نے فلسطینیوں پر حملے کئے۔مقتول ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے نائب جنرل اسماعیل نے تہران میں اجتماع سے خطاب میں کہا کہ فلسطینی تمام مقبوضہ زمینوں کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے تیار ہیں صہیونی شہری واپس یورپ لوٹ جائیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے غز ہ میں شہید ہونے والے بچوں کی تصاویر شائع کردیں، یورپی اخبار نے بھی کارٹون کے ذریعے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کیا،اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں چار بچے اور بیوی کو کھونے والے محمد الحدید کی زندگی دکھ اور پریشانیوں میں گھر گئی، ماں کے بغیر زندہ بچ جانے والے پانچ ماہ کے عمر کو سنبھالنا چیلنج بن گیا۔غزہ میں اسرائیل پر فتح کا جشن جاری ہے، حماس نے غزہ سٹی میں فوجی پریڈ کی، مزاحمتی تنظیم نیمیزائلوں اور راکٹوں کی نمائش کی، عوام کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔حماس کے ترجمان نے اسرائیل کووارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسجد الاقصیٰ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں