طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہون نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے معیشت کا جو حشر کیا اس کے نتیجے میں معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا ، اب ایک طویل مدت کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ، جہاں ملک کی تاریخ میں پہلی بار 4000 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے معیشت کو پاؤں پرکھڑا کرنے کی اس کوششش میں بھرپور

حصہ ڈالا ہے، انہوں نے ایک ہزار روپے پاکستان بھیجے ، اس کے علاوہ گندم، چاول، گنا اور مکئی کی تاریخی پیداوار ہوئی، زرعی معیشت میں 1100ارب روپے منتقل ہوئے، اس سے کسانوں کی قوت خرید میں بھرپور اضافہ ہوا، ٹریکٹر 64 فیصد زیادہ فروخت ہوئے جب کہ کھاد اور زرعی ادویات کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ 27 مئی کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے 2 اعشاریہ 21 ارب شیئرز کی خرید و فروخت سے نیا ریکارڈ قائم کیا ، اس وقت پاکستان کی مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے ، سوال یہ ہے کہ کیا اس وقت جب معیشت اوپر جارہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں