حکومت نے 20اور 40ہزار کےبانڈز کیش کروانے کی مدت میں توسیع کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے 25 ہزار ، 40 ہزار کے پرائز بانڈز کیش کروانے کی مدت میں توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی جانب سے 25 ہزار اور 40 ہزار روپے کی انعامی رقم کے پزائز بانڈز کی منسوخی میں توسیع کردی گئی ہے، اس ضمن میں ایک نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ مذکورہ نوٹی فکیشن کے مطابق 25 ہزار اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز 30 ستمبر 2021 تک کیش کروائے جا سکیں گے جب کہ اس سے قبل 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کروانے کی آخری تاریخ 21 دسمبر 2020 تھی ، اسی طرح 25 ہزار روپے مالیت کے

پرائز بانڈز کیش کروانے کی آخری تاریخ 9 دسمبر 2020 مقرر کی گئی تھی۔دوسری طرف لاہور ہائی کورٹ نے ساڑھے سات ہزار روپے کے پرائز بانڈ پر عائد پابندی کو درست قرار دے دیا ، عدالت نےساڑھے7ہزار کے بانڈز کی خرید وفروخت پر پابندی کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی اور ساڑھے سات ہزار روپے کے پرائز بانڈ پر عائد پابندی کا حکومتی اقدام درست قرار دے دیا ، اس حوالے سے لاہورہائی کورٹ کےجسٹس جواد حسن نے دائردرخواست پرمحفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا ، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرائز بانڈ کے اجراء یا اس پر پابندی حکومتی پ الیسی ہے، حکومتی پالیسی میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔یاد رہے کہ حکومت نے ساڑھے سات ہزار روپے کے پرائز بانڈ پر پابندی عائد کی تو 4 مئی کو ساڑھے سات ہزار روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی اور خریدو فروخت پر بندش کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا تھا، شہری آصف سحر کی جانب سے انور علی سنگا ایڈووکیٹ کی وساطت سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ، درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مئی میں ساڑھے7 ہزارکے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی تھی، اسٹیٹ بینک نے پرائزبانڈز کی قرعہ اندازی پرپابندی عائد کردی ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے پرائزبانڈز پرپابندی خلاف قانون اور امتیازی سلوک ہے ۔درخواست میں وفاقی حکومت گورنر سٹیٹ بنک سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا اور مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ دو مئی کو پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ہونا تھی، اسٹیٹ بنک کی جانب سے پچھلے ماہ 28 اپریل کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے قرعہ اندازی اور پرائز بانڈ کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت پابندی کا اقدام کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں