شاہد آفریدی نے خود کو کشمیر کا سفیر قرار دیدیا

لاہور (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خود کو کشمیر کا سفیر قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر موجود سرفہرست ٹرینڈ کا استعمال کیا۔ شاہد آفریدی نے جھنڈوں کے ساتھ اپنے مختصر پیغام میں ہیش ٹیگ ’IAmKashmirAmbassador‘ یعنی ’میں کشمیر کا سفیر ہوں‘ لکھا۔واضح رہے کہ پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں پھیلے پاکستانی آج کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ استحصالِ کشمیر منا رہے ہیں۔ گزشتہ سال آج ہی کے دن بھارت میں مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے اور جموں و لداخ کو کشمیر سے الگ کرنے کی غیر قانونی کوشش کی تھی۔ یومِ استحصال پر کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان آج مظفر آباد کا دورہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں