مریم نواز کو اپنا وزن بڑھنے کا خدشہ، روزانہ لسی کی بجائےکیا چیز پینا شروع کردی ، جانئے

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے روزانہ لسی نہ پینے کی وجہ بتا دی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (نون) کی نائب صدر مریم نواز کے ہاتھ میں پی ڈی ایم جلسوں کے دوران پکڑا ایک مخصوص گلاس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی مختلف مواقعوں پر یہ گلاس ہاتھ میں پکڑے تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی وائرل تصاویر پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ایک صارف نے مریم نواز کی زیب تن چیزوں کی قیمت بھی بتادی۔

نعیم الدین نامی صارف نے کہا کہ مریم نواز کے گلاس اٹھانے پر بھی تم لوگ ٹوئٹ کررہے ہو۔صارف نے گلاس کو عزت دو کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔جبکہ حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے مریم نواز کی تصویر شئیر کی جس میں ان کے ہاتھ میں ان کا خاص گلاس موجود ہے جس میں وہ اکثر مختلف مشروبات پتیی ہیں۔صارف نے مریم نواز سے پوچھا کیا آپ لسی پی رہی ہیں؟ مریم نواز نے ٹویٹر صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاش میں بھی روزانہ لسی پی سکتی۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے وزن کی وجہ سے روزانہ لسی نہیں پی سکتی بلکہ صرف کافی ہی پیتی ہوں۔اس سے قبل مریم نواز نے رمضان میں مشروب کی ترکیب شئیر کرتے ہوئے کچھ ٹپس دے دیں جس کے بعد مریم نواز کی یہ ترکیب سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی۔ٹویٹر پر ایک صارف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ افطار میں جام شیریں یا روح افزا میں لیموں ملا کر پئیں تو اس مشروب کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا ۔ٹویٹر صارف کے اس پیغام پر مریم نواز نے کہا کہ اس مشروب میں آپ تازہ پودینے کے کچھ پتے اور کُٹی ہوئی برف بھی ڈال لیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں