سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہونے جارہا ہے ، حکومت نے بڑی خبر سنادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کا بجٹ 11 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے پر غور شروع کر دیا ہے اس سلسلے میں صوبوں سے مشاورت کی جا رہی ہے۔وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کے لیے صوبائی حکومتوں سے رابطہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب نے تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کی مشروط حمایت کی ہے۔حکومت پنجاب کا کہنا ہے اگر وفاقی حکومت پنجاب کو اضافی فنڈز دے تو وہ تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کرسکے گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے موقف پیش کیا گیا ہے کہ وہ پہلے ہی سیکرٹریٹ ملازمین کو ایگزیکٹو الائنس دے رہی ہے جبکہ دیگر ملازمین کو پچیس فیصد الاونس یکم جون سے ادا کرنا ہے۔دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اسپیشل الاؤنس بڑھانے کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء راجا بشارت، میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت، سید حسین جہانیاں گردیزی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، فنانس سیکرٹری ودیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں تنخواہ کے علاوہ دیگر الاؤنسز سے محروم سرکاری ملازمین کیلئے اسپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو تجویز پیش کی گئی کہ سرکاری ملازمین کو 10 سے 15 فیصد خصوصی الاؤنس دیا جائے۔ جس کو وزیراعلیٰ نے مسترد کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو25 فیصد اسپیشل الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے۔ گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کے 7 لاکھ 21 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین اسپیشل الاؤنس ملے گا۔اسپیشل الاؤنس سرکاری ملازمین کی جون کی تنخواہوں میں شامل کیا جائے گا، اگلے ماہ جون سے ماہانہ پچیس فیصد الاؤنس دیا جائے گا۔ اس میں پہلے سے اسپیشل ایگزیکٹو الاؤنس لینے والے سرکاری ملازمین شامل نہیں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری ملازمین حکومت کے دست وبازو ہیں، ان کا خیال رکھا جائے گا۔ بجٹ میں بھی سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں