تم دونوںکو اگر شرم ہے تو چلو بھر پانی میں ڈوب مرو،نارووال کی اسسٹنٹ کمشنر نے سرراہ اپنی عدالت لگا لی

نارووال(نیوز ڈیسک) تم دونوں کو شرم موت نہیں، اگر شرم ہے تو چلو بھر پانی میں ڈوب مرو، نارووال کی اسسٹنت کمشنر نے سرراہ اپنی عدالت لگا لی، لاک ڈاؤن کے دوران شاپنگ کرنے پر مردوں کے ہجوم میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی- تفصیلات کے مطابق نارووال کی اسسٹنٹ نے راہ چلتی خواتین کو مردوں کے ہجوم میں تذلیل کا نشانہ بنا دیا- اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری کا خواتین سے انتہائی نازیبا رویہ رواں رکھا-انہوں نے خواتین کو ہراساں اور حوالات میں بند کرنے کی دھمکیاں بھی دیں-خواتین شہریوں کو درجنوں مردوں کی موجودگی میں شرم اور تمیز سکھانا شروع کر دی۔

SOP پر عملدرآمد ضرور کروایں شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فردوس عاشق اعوان کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی فردوس عاشق اعوان کی ڈانٹ ڈپٹ پر اسسٹنٹ کمشنر نے اعتراض کیا اور وہاں سے چلی گئیں۔جواب میں اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا ہم روزانہ مارکیٹ میں خوار ہوتے ہیں بات آرام سے بھی کی جاسکتی ہے گرمی سے کوئی پھل خراب ہوگیا تو کوئی کیا کرسکتا ہے۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کسی نے معاون خصوصی کے رویے کو نامناسب قرار دیا تو کسی نے اسسٹنٹ کمشنر سے اظہار ہمدردی کیا تھا۔ واضح رہے کہ واقعے کے بعد فردوش عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی اسسٹنٹ کمشنر کے غیر پیشہ ورانہ رویے کی شکایت لگائی تھی، جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کے خلاف انکوائری کرنے کا حکم دیا تھا اور اِسی انکوائری کی ابتدائی رپورٹ سامنے ا گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں