عالمی ادارے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری روکیں ورنہ ان اداروں سے لوگوں کا اعتماد اٹھ جائیگا، خدیجہ زرین

اسلام آباد (پی کے نیوز) سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی چیئرپرسن وویمن ونگ خدیجہ زرین نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے اور عید الفطر کے موقع پر نہتے فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے گئے، عالمی برادری کی طرف سے صرف مذمت کافی نہیں، اقوام عالم کو اسرائیل کے ہاتھ روکنا ہونگے، ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا اور او آئی سی اسرائیل کو حملے فوری ختم کرنے کیلئے الٹی میٹم دیں، اسرائیلی مظالم میں اضافہ قابل تشویش ہے، اس پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے،

ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کو آگے بڑھ کر قبلہ اول کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھانے ہونگے، خدیجہ زرین کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکی، سعودی عرب ، ایران ، ملائیشیا اور دیگر ممالک کو آگے آکر اسلامی ممالک کو یکجا کرنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ امریکا کھل کر اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے، اسرائیل کی جانب سے سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا جارہا ہے، نہتے فلسطینی بچوں ، عورتوں اور جوانوں کو بموں سے اڑانا کہاں کی انسانیت ہے، دنیا انسانیت کی خاطر سامنے آئے، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جنگی جرائم چھپانے کیلئے میڈیا دفاتر کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں